جوان بیٹے کے قتل کے بعد ڈی آئی جی اسلام آباد پولیس نے معاملہ دبانے کے لئے دباؤ ڈالا :اسامہ ستی کے والد کا وزیر اعظم سے مکالمہ

07:00 PM, 13 Jan, 2021

عبداللہ مومند
وفاقی دارالحکومت میں پولیس فائرنگ سے قتل ہونے والے اسامہ ستی کے والد نے وزیراعظم سے ملاقات میں وفاقی پولیس کے اعلی افسران کے رویے کے متعلق شکایات کا انبار لگا دیا ۔

وفاقی پولیس کے ڈی آئی جی آپریشن پہلے دن سے واقعے کو منظر عام پر لانے سے باز رہنے کے متعلق دباو ڈالتے رہے ، اسامہ ستی کے والد نے وزیر اعظم سے ڈی آئی جی آپریشنز سمیت ایس پی انوسٹگیشن، ایس پی انڈسٹریل ایریا اور ایس پی سی ٹی ڈی کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ اسامہ کے والد نے مطالبہ کیا ہے کہ اسمبلی اسامہ ستی پولیس ریفارمز کے نام سے قومی اسمبلی میں بل پیش کیا جائے ۔

معتبر ذرائع کے مطابق اسامہ ستی کے والد ندیم یونس ستی نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران پولیس افسران کے متعلق شکایات کے انبار لگا دئیے۔ اسامہ ستی کے والد نے ڈی آئی جی آپریشن اور ماتحت ایس پیز نے ہسپتال میں ہی معاملہ کو مشکوک بنانے کی کوشش شروع کی ، جوان بیٹے کی لاش لینے ہسپتال گیا تو پولیس حکام کے رویے نے توڑ کر رکھ دیا۔

ہسپتال میں ایس پی انوسٹگیشن، ایس پی انڈسٹریل ایریا اور ایس پی سی ٹی ڈی سمیت حکام نے نہتے بیٹے پر شکوک کا اظہار کیا ۔ اسامہ ستی کے والد نے مطالبہ کیا کہ قومی اسمبلی میں اسامہ ستی پولیس ریفارمز کے نام سے بل لایا جائے اور پولیس میں اصلاحات لائی جائیں ۔
مزیدخبریں