حریم شاہ کو ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے لیے بھاری غیر ملکی کرنسی دینے والے دانیال ملک نے بتایا کہ وہ گجرات کے رہائشی ہیں اور 2018 میں حلقہ این اے 68 سے چوہدری وجاہت حسین کے بیٹے کے مقابلے میں پی ٹی آئی کے مضبوط امیدوار بھی تھے۔
گزشتہ روز انسٹاگرام پر جاری ویڈیو میں حریم شاہ نے کہا کہ مجھے کسی نے نہیں روکا نہ ہی روک سکتا ہے، پہلی مرتبہ پاکستان سے برطانیہ اتنا بڑی رقم لے کر آ رہی تھی، پاکستانی پیسے اور پاسپورٹ سمیت کسی چیز کی اہمیت نہیں ہے۔جس کے بعد ایف آئی حکام نے نوٹس لیتے ہوئے حریم شاہ کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کیا تھا۔
بعد ازاں سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر بھاری رقم کے ساتھ ویڈیو شیئر کرنے والی حریم شاہ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) کی تحقیقات کے بعد اپنا نیا بیان جاری کردیا۔ حریم شاہ نے کہا ہے کہ اُنہیں منی لانڈرنگ کے بارے میں کچھ بھی معلوم نہیں ہے کیونکہ اُنہوں نے ہمیشہ حلال پیسہ ہی کمایا ہے۔
حریم شاہ نے برطانیہ میں ایک نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے نہیں معلوم تھا کہ میری ایک ویڈیو سے یہ سب ہوجائے گا۔انسان ہر غلطی سے کچھ نہ کچھ سیکھتا ہے اور میں اپنی غلطی تسلیم بھی کررہی ہوں۔‘
اُنہوں نے کہا کہ ’میں برطانیہ میں دانیال نامی بزنس مین کے آفس گئی تھی، وہاں اتنی زیادہ رقم دیکھ کر میں نے اُن سے ویڈیو بنانے کی اجازت لی اور مذاق میں یہ ویڈیو بناکر شیئر کردی۔‘
حریم شاہ نے کہا کہ ’وہ ویڈیو وائرل ہوگئی اور میرے خلاف استعمال کی گئی جبکہ مجھے اُس وقت تک منی لانڈرنگ کے بارے میں کچھ بھی معلوم نہیں تھا کیونکہ میں نے ساری زندگی حلال کمایا ہے اور جس بھائی کی یہ رقم تھی وہ لیگل بزنس ہی کرتے ہیں۔‘
ٹک ٹاک اسٹار نے مزید کہا کہ ’مجھے دانیال بھائی نے بتایا کہ پاکستان سے صرف مخصوص رقم ہی بیرون ملک لیکر جاسکتے ہیں تو مجھے جب یہ معلوم ہوا تو میں نے مذاق میں ویڈیو بنائی کہ میں تو اتنی بھاری رقم برطانیہ لے آئی ہوں۔‘
حریم شاہ کو ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے لیے بھاری غیر ملکی کرنسی دینے والے دانیال ملک نے بتایا کہ وہ گجرات کے رہائشی ہیں اور 2018 میں حلقہ این اے 68 سے چوہدری وجاہت حسین کے بیٹے کے مقابلے میں پی ٹی آئی کے مضبوط امیدوار بھی تھے۔
دانیال ملک نے بتایا کہ میری عمران خان، علیم خان اور شعیب صدیقی سے بھی ملاقات ہوئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی کا ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے علیم خان نے مجھ سے 3 کروڑ روپے مانگا تھا اور میری ویڈیو بہت زیادہ وائرل ہوئی تھی جبکہ میرے پر جاوید چوہدری نے کالم بھی لکھا تھا اور میری ویڈیو کے بعد مجھے چند ایک چینلز نے بلایا بھی تھا۔
https://twitter.com/MurtazaViews/status/1481536594851110913
دانیال ملک نے بتایا کہ حریم شاہ میری منہ بولی بہن ہے اور میرے ان کے ساتھ گزشتہ 10 سالوں سے فیملی ٹرمز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں کوئی متنازع بندہ نہیں ہوں، میں ایک صادق اور امین شخص ہوں، پورے گجرات سے پوچھ لیں کہ دانیال ملک کون ہے۔
دانیال ملک نے کہا کہ میں ادھر برطانیہ میں منی ٹرانسفر کا کام کرتا ہوں، میں نے حریم شاہ کو لنچ پر بلایا تھا، یہ میرے پاس آئیں اور ٹیبل پر رقم پڑی دیکھ کر کہنے لگیں کہ مجھے ایک ویڈیو بنانی ہے تو میں نے انہیں پیسے دے دیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اتنی بڑی رقم نہیں ہے، پاکستان کے مقابلے میں 15، 20 ہزار پاؤنڈز کوئی رقم نہیں، یہاں ہم ہزاروں لاکھوں پاؤنڈز کی روزانہ کی بنیاد پر لیگل منی ٹرانسفر کرتے ہیں، یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے۔
دانیال ملک نے کہا کہ شیخ رشید کو اور کوئی کام نہیں ہے ، صرف 15 ،20 ہزار پاؤنڈز کے لیے ایف آئی کو لگا دیا۔ دانیال کے اس جملے پر حریم شاہ نے کہا کہ بھائی میرے شیخ صاحب کو کچھ نہ کہیں۔