بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،27 دہشتگرد ہلاک

آپریشن کے دوران متعدد ٹھکانے بشمول اسلحہ، بارود اور دھماکا خیز مواد تباہ کردیا گیا، ہلاک دہشت گرد فورسز اور عام شہریوں کے خلاف کارروائی میں ملوث تھے، ہلاک دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھے،آئی ایس پی آر

07:42 PM, 13 Jan, 2025

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 27 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کچھی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 27 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ آپریشن کے دوران متعدد ٹھکانے بشمول اسلحہ، بارود اور دھماکا خیز مواد تباہ کردیا گیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک دہشت گرد فورسز اور عام شہریوں کے خلاف کارروائی میں ملوث تھے، ہلاک دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فورسز بلوچستان میں امن و استحکام کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

ملک میں دہشتگردوں کیخلاف جاری آپریشنز میں ایک مثبت پیش رفت ہوئی جس میں بلوچستان کے ضلعی کھچی میں آپریشن کیا گیا ، فائرنگ کے تبادلے میں 27 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے۔ افغانستان کی سرحد سے معتصل علاقوں میں خاص طور پر وزیرستان کے علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر  سکیورٹی فورسز کے دہشتگردوں کیخلاف آپریشنز جاری ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ان آپریشنز میں مارے جانیوالے دہشتگرد ملک و قوم کے دشمن ،متعدد اداروں کے اہلکاروں پر حملوں اور عام شہریوں پر حملوں میں ملوث پائے گئے۔ بلوچستان میں مارے جانیوالے 27 دہشتگرد بھی فورسز اور عام شہریوں کے خلاف کارروائی میں ملوث تھے۔ 

مزیدخبریں