تحریک انصاف کے رہنما کی خواجہ آصف کے خلاف توہین مذہب اور قرآن کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کی درخواست

06:11 AM, 13 Jul, 2020

نیا دور
ن لیگ کے مرکزی رہنما اور قومی اسمبلی  اپوزیشن کی سربراہی کرنے والے خواجہ آصف نے پاکستان کے آئین کا حوالہ دیتےہوئے کہا کہ ملک میں تمام مذاہب کو برابر کے حقوق حاصل ہیں۔ قومی اسمبلی میں یہ بیان خواجہ آصف کے لئے مشکلات ہیدا کر گیا ہے۔ 

پہلے خواجہ آصف کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی گئی جس پر انہیں کفر کے فتووں سے نوازا گیا ہے۔ اور اب حکمران جماعت تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سیاسی کارکن نے خواجہ آصف کے خلاف توہین مذہب کے جرم میں کارروائی کے لئے درخواست جمع کروائی ہے۔

https://twitter.com/AyeshaNazSyeda/status/1282239974834831360

قمر ریاض سلہری جو کہ ضلع نارووال کی تحصیل ظفر وال کے تحریک انصاف کے صدر ہیں نے ظفروال تھانے میں درخواست جمع کروائی جس میں کہا گیا ہے درخواستگزار نے کہا ہے کہ اس نے خواجہ آصف کا بیان سنا ہے جس میں اس نے کہا کہ دنیا کے تمام مذاہب برابر ہیں اور انکو ایک جیسے حقوق حاصل ہیں۔ یہ کہہ کر اسنے عالم اسلام کی توہین کی ہے اور شریعت کے رو سے یہ ایک سنگین جرم ہے کہ مشرکوں کو مسلمانوں کے برابر قرار دیا جائے۔ یہ قرآن، سنت کی توہین ہے۔ 

اس درخواست میں قرآنی حوالے بھی دیئے گئے ہیں جس میں اسلام کو دیگر ادیان سے افضل تر کہا گیا ہے۔ اور استدعا کی گئی ہے کہ توہین مذہب و قرآن کی شقات ڈال کر خواجہ آصف کے خلاف مقدمہ دائر کیا جائے۔

یاد رہے کہ قمر ریاض سلہری کا حلقہ این اے 177 بنتا ہے جہاں سے ن لیگ ہی فاتح ہے جبکہ خواجہ آصف کا شہر بھی اس سے ملحقہ ہے۔ 
مزیدخبریں