بریسٹ کینسر سے جنگ: مشہور ہالی ووڈ اداکارہ کیلی پریسٹن انتقال کرگئیں

09:48 AM, 13 Jul, 2020

نیا دور

درجنوں کامیاب ہالی وڈ بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی امریکی اداکارہ کیلی پریسٹن انتقال کرگئیں۔ ان کی عمر 57 برس تھی اور وہ بریسٹ کینسر کی مریضہ تھیں


 مشہور اداکار اور متوفیہ کے شوہر جان ٹراولٹا نے اپنے انسٹا گرام پر پیغام میں لکھا: ’میری خوبصورت بیوی کیلی اتنے سارے لوگوں کی مدد اور حوصلہ افزائی کی مدد سے نے دو سال تک چھاتی کے سرطان کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، لیکن انھیں آخر کار شکست کا سامنا کرنا پڑا۔‘

ٹراولٹا اور پریسٹن کی جوڑی 29 سال پہلے بنی۔ پریسٹن کی مشہور فلموں میں ’ٹوونز‘، ’فرام ڈسک ٹل ڈان‘، ’جیری مک گوائر‘ اور ’کیٹ ان اے ہیٹ‘ شامل ہیں۔اس کے علاوہ انھوں نے اپنے شوہر کے ساتھ ’بیٹل فیلڈ ارتھ‘ اور ’گاٹی‘ نامی فلموں پر بھی کام کیا۔
مزیدخبریں