آصف علی زرداری کو طبیعت ناساز ہونے پر راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل

03:47 PM, 13 Jun, 2019

نیا دور
سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو طبیعت ناساز ہونے پر راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ماہر امراض قلب ڈاکٹر اظہر کیانی کو آصف زرداری کے چیک کے لئے طلب کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کو شوگر لیول میں کمی اور بلڈ پریشر کی بھی شکایت ہے۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کا یہ معمول کا طبی معائنہ ہے۔


اس سے قبل صف زرداری کے طبی معائنے کے لئے ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم نیب کے  دفتر گئی تھی اور سابق صدر کا مکمل چیک اپ کیا،  اس دوران آصف زرداری کے دل کی دھڑکن، شوگر لیول اور بلڈ پریشر بھی چیک کیا گیا جس میں سے شوگر لیول کم اور دل کی ڈھرکن  اور بلڈ پریشر نارمل تھا۔

 
مزیدخبریں