دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر“ میں گفتگو کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ جس نے بھی کرپشن کی، انکوائری کمیشن میں سب کی تحقیقات ہوں گی۔ سکھر سیکشن پر اربوں روپے جبکہ ایک پراجیکٹ میں پچاس ارب سے زائد کا نقصان ہوا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ احسن اقبال سے سوالوں کے جواب مانگے تو انہوں نے کہا تھا کہ پارلیمنٹ میں جواب دوں گا، میں روز اسمبلی جاتا ہوں لیکن وہ جواب نہیں دیتے، انہوں نے کہا تھا کہ عدالت لے کر جاؤں گا لیکن وہاں بھی نہیں گے، میں انھیں بھولنے نہیں دونگا۔
مراد سعید نے کہا کہ پچھلے دس سال میں قرضے کہاں پر خرچ ہوئے؟ 24 ہزار ارب کا حساب لیا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان کے انکوائری کمیشن میں سب سے پہلے احسن اقبال کا کیس رکھوں گا۔