’وزیر اعظم کو بتا دیں ہم انکے وزیر کی ٹانگیں توڑ دیں گے‘: جب آرمی چیف کا ایک وزیر اعظم کو پیغام آیا

07:49 AM, 13 Jun, 2020

نیا دور
ایک دن یہ پیغام وزیر اعظم ہاؤس کے اہم ترین افسر کو ملا کہ وزیر اعظم کو بتا دیں کہ ہم ان کے وزیر کی ٹانگیں توڑ دیں گے۔ ان کے ساتھ بھی ایسی ہی بدسلوکی ہوگی جیسی ہمارے افسر کے ساتھ کی گئی۔‘

آرمی چیف جنرل عبدالوحید کاکڑ کی طرف سے یہ پیغام وزیراعظم بینظیر بھٹو کے ملٹری سیکرٹری برگیڈیئر عبدالقیوم کو ملا تو وہ سٹپٹا اٹھے۔ پیغام رساں بھی کوئی عام آدمی نہیں بلکہ آرمی چیف کے ساتھ تعینات سینیئر فوجی افسر جاوید افضل تھے۔
مزیدخبریں