پاکستانی پارلیمان پوری طرح آزاد نہیں، خواجہ سعد رفیق

03:14 PM, 13 Mar, 2019

نیا دور
ہم اب تک یہ نہیں جانتے کہ ریڈ لائن کہاں پر ختم ہوتی ہے: سینئر لیگی رہنماء

مسلم لیگ نواز کے سینئر رہنماء خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے، پاکستان کی سیاسی قیادت کے رویے کے باعث پارلیمان پوری طرح آزاد نہیں ہے۔

انہوں نے قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے اجلاس میں کہا کہ قائمہ کمیٹی کا ان کیمرہ سیشن کیا جائے تاکہ وزارت قانون کے دائرہ کار پر کھل کر بات کی جا سکے۔

انہوں نے کہا، پاکستان کی پارلیمان پوری طرح آزاد نہیں ہے جس کی ایک بڑی وجہ ہماری سیاسی قیادتوں کا رویہ ہے۔



خواجہ سعد رفیق نے کہا، پاکستان میں کوئی سیاسی جماعت بھی درست معنوں میں سیاسی جماعت نہیں۔ ہم یہ تک نہیں جانتے کہ ہماری ریڈ لائن کہاں پر ختم ہو جاتی ہے؟

انہوں نے کہا، جیلوں میں زندہ لوگوں کے قبرستان ہیں اور قیدیوں پر کھل عام تشدد کیا جاتا ہے، لیکن ہم اب بھی اپنی قیادت کی پیشانی پر شکن پڑنے سے ڈرتے ہیں۔ فوجی اور سول دونوں ادوار میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہوتی رہی ہیں۔

 
مزیدخبریں