کرونا وائرس: پی ایس ایل میں شریک کھلاڑیوں کی واپسی،بنگلہ دیش ٹیم کا دورہ پاکستان منسوخ

09:52 AM, 13 Mar, 2020

نیا دور
کرونا وائرس کی لپیٹ میں اب کھیل کے مدیان بھی آگئے ہیں اور پی ایس ایل کی چکا چوند ماند پڑنے لگی ہے۔  کرونا وائرس کی وجہ سے پی سی بی نے بڑا فیصلہ لیا ہے اور پی ایس ایل میں شریک غیر ملکی کھلاڑیوں کو اجازت دی ہے کہ اگر کوئی غیر ملکی کھلاڑی واپس اپنے ملک جانا چاہتا ہے تو جاسکتا ہے۔ دوسری جانب پی سی بی نے اپنے قومی کھلاڑیوں کو بھی اجزت دی ہے کہ وہ بھی اگر میچ نہیں کھیلنا چاہتے تو اجازت ہے۔ جبکہ کراچی میں ہونے والے میچز خالی سٹیڈیم میں کرانے سے متعلق احکامات پہلے ہی آچکے ہیں۔ واپس جانے والے کھلاڑیوں میں بریتھویٹ، لونگسٹن، معین علی اور روسو شامل ہیں۔ 

کرونا سے متعلق ایک دوسری بڑی پیش رفت میں کرونا وائرس کے باعث بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے دورے پاکستان سے معذرت کر لی۔ 
بنگلہ دیشی میڈیا بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ نہیں کرےگی. بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے ایک ٹیسٹ اور ایک ون ڈے میچ کے لیے پاکستان کا دورہ کرنا تھا۔پاک بنگلہ دیش میچز آئندہ ماہ کراچی میں شیڈول تھے

 
مزیدخبریں