دستیاب معلومات کے مطابق کرونا سے بچنے کے خاطر گھروں اور آئسولیشن وارڈز میں بند خواتین اور مرد اپنے جنسی اختلاط کے مناظر فحش ویب سائٹس پر اپلوڈ کر رہے ہیں۔ ان افراد نے ویڈیوز میں ماسک پہن رکھے ہیں اور ان ویڈیوز کے عنوانات کرونا وائرس سے منسوب کئے گئے ہیں ۔
مغربی ذرائع ابلاغ کے مطابق بدنام زمانہ پورن ویب سائٹ پورن ہب کے سرور پر پچھلے 4 دن میں 112 ایسی ویڈیوز اپلوڈ کی گئی ہیں جن میں کرونا کے شبے میں قرنطینہ کئے جانے والے افراد کے درمیان جنسی مناظر دیکھے جا سکتے ہیں ان میں ہم جنس پرست افراد کے درمیان جنسی مناظر پر مبنی ویڈیوز بھی شامل ہیں ۔
دوسری جانب ایک اور پورن ویب سائٹ ایکس ہیمشٹرکے مطابق ان علاقوں جہاں پر کرونا کے سب سے زیادہ مریض ہیں وہاں سے ان کی ویب سائٹس پر اپلوڈنگ لاگ انز کی سب سے زیادہ درخواستیں آرہی ہیں۔