کرونا وائرس کا خوف،پنجاب میں شادیوں کی تقریبات پر پابندی

04:51 PM, 13 Mar, 2020

نیا دور
پنجاب کے عوام ہوشیار ہو جائیں۔ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے بڑی پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔ ان میں عوام کو سب سے زیادہ متاثر کرنے والی پابندی بینکیوٹ ہال اور مارکی لگانے پر عائد کی گئی ہے۔ یہ پابندی 3 ہفتے کے لئے عائد کی گئی ہے۔ہر قسم کی شادی اور دیگر فنکشنر ان مارکیز میں کرانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

یوں وہ تمام خاندان جن کی شادیاں اگلے تین ہفتوں میں طے تھیں اور انہوں نے ہال بک کرالئے تھے اب انکی تقریبات کھٹائی میں پڑجائیں گی۔ یاد رہے کہ پورے ملک کے تعلیمی ادارے 5 اپریل تک بند کر دیئے گئے ہیں جبکہ تمام تر مذہبی و ثقافتی اجتماعات پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ 
مزیدخبریں