برطانوی کرونا پھیل رہا ہے جو تیزی سے پھیلتا ہے اور اس سے زیادہ اموات ہوتی ہیں: اسد عمر

12:35 PM, 13 Mar, 2021

نیا دور

اپنے ایک بیان میں این سی او سی کے سربراہ اور وفاقی وزیر نے کہا کہ برطانیہ سے آیا وائرس نہ صرف تیزی سے پھیلتا ہے بلکہ اس سے اموات بھی زیادہ ہوتی ہیں۔


واضح رہےکہ ملک میں کورونا کی نئی لہر کے بعد پنجاب میں اس کے اثرات واضح نمایاں ہوئے ہیں جس کے بعد محکمہ صحت کے حکام نے صوبے بھر میں کورونا کی پابندیاں نافذ کردی ہیں جب کہ بعض علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرکے کاروباری سرگرمیوں کے اوقات بھی مقرر کردیے گئے ہیں۔


وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے ملک میں کورونا وبا سے متعلق پیدا ہوتی خطرناک صورتحال کے بارے میں خبردار کردیاہے۔


انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر کا آغاز ہوچکا ہے جس میں برطانیہ سے آیا ہوا وائرس زیادہ نمایاں ہے۔


یاد رہے کہ گزشتہ روز یاسمین راشد نے بھی برطانوی کرونا سٹرین کے پنجاب میں پھیلنے اور  لاہور اعر گوجرانوالہ میں 8 فیصد تک شرح  پھیلاو ہونے کا انکشاف کیا تھا۔
مزیدخبریں