کوئی مہنگا تحفہ اگر کسی اہم عہدے پر فائز شخص کو ملتا ہے تو اس کا مطلب ہے باہر کی حکومت اس شخص کے ذریعے اثر و رسوخ حاصل کرنا چاہتی ہے۔ اس لیے امریکہ نے 60 کی دہائی میں قانون بنایا کہ 370 ڈالر سے زیادہ قیمت کا تحفہ امریکہ کا صدر نہیں رکھ سکتا، ضیغم خان
توشہ خانہ پر سلمان شہباز نے آج شاہد خاقان عباسی پر طنز کیا، پتہ نہیں کونسی اندر ان کے لڑائی ہے ایک دوسرے کو طعنے ماررہے ہیں۔ سلمان شہباز بڑی مشکل سے منی لانڈرنگ کے کیسوں سے نکل رہے ہیں،شاید وہ سیاست میں آنا چاہ رہے ہیں، توصیف احمد خان
پی ڈی ایم اور اسلام آباد پولیس عمران خان کو گرفتار کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ کیس میں صرف عمران خان کو پیش کرنے کے لئے اسلام آباد سے پولیس ہیلی کاپٹر کے ذریعے لاہور آ رہی ہے جیسے جیمز بانڈ کی طرح کا کوئی آپریشن کرنے جا رہی ہو، احمد پنسوتا