حسن نواز اور حسین نواز  کی وطن واپسی، کل احتساب عدالت کے سامنے پیش ہوں گے

8 مارچ کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے حسن نواز اور حسین نواز کا  اشتہاری کا سٹیٹس ختم کرتے ہوئے وارنٹ گرفتاری 14 مارچ تک عارضی طور پر معطل کر دیے تھے۔

11:27 AM, 13 Mar, 2024

نیا دور

سابق وزیراعظم نواز شریف کے دونوں بیٹے حسن نواز اور حسین نواز تقریباً چھ سال بعد خود ساختہ جلا وطنی ختم کر کے منگل کی دوپہر پاکستان پہنچ گئے۔ کل احتساب عدالت کے سامنے پیش ہوں گے۔

حسن نواز اور حسین نواز دونوں لندن سے لاہور انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر پہنچے۔ حسن نواز اور حسین نواز کو ایئرپورٹ سے سخت سکیورٹی میں ان کی رہائش گاہ جاتی امرا پہنچایا گیا۔

مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دونوں بیٹے حسن نواز اور حسین نواز پانامہ کرپشن کیسز میں 14 مارچ کو احتساب عدالت کے سامنے پیش ہوں گے۔ دونوں ملزمان کے مقدمے کی سماعت العزیزیا، فلیگ شپ اور ایون فیلڈ ریفرنسز کی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کریں گے۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

خیال رہے کہ مختلف مقدمات میں احتساب عدالتوں نے حسن نواز اور حسین نواز کو مقدمات کا سامنا نہ کرنے پر اشتہاری قرار دے دیا تھا۔

8 مارچ کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے حسن نواز اور حسین نواز کی یہ درخواست منظور کی کہ وہ خود عدالت کے روبرو پیش ہونا چاہتے ہیں جس پر  ان کا  اشتہاری کا سٹیٹس ختم کر دیا گیا۔ اور ان کے وارنٹ گرفتاری 14 مارچ تک عارضی طور پر معطل کر دیے گئے۔

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے جاتی امرا میں دونوں بیٹوں کا استقبال کیا اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی اپنے بھائیوں سے ملاقات کی۔ دونوں بھائیوں نے اپنی والدہ کلثوم نواز کی قبر پر جا کر فاتحہ خوانی بھی کی۔

مزیدخبریں