جنوبی وزیرستان کے ضلع ٹانک میں فورسز نےدہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا، 10 دہشت گرد ہلاک

حملے کے دوران ایک خودکش حملہ آور نے گاڑی میں بیٹھ کر ایف سی کیمپ کے قریب خود کو اڑایا،پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا، علاقے میں لڑاکا ہیلی کاپٹر گشت کر رہے ہیں، وقفے وقفے سے فائرنگ کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں اور تاحال صورتحال کشیدہ ہے

05:57 PM, 13 Mar, 2025

نیوز ڈیسک

خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کے اپر جنڈولہ قلعہ سیکیورٹی چیک پوسٹ پر خود کش دھماکا ناکام بنا دیا گیا جب کہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ سے متعدد خوارج ہلاک ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے دھماکے کے بعد شدید فائرنگ کی گئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ خود کش تھا۔

سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ جنوبی وزیرستان جنڈولہ قلعہ چیک پوسٹ کے باہر گیٹ پر متعدد خوارج کو ٹھکانے لگادیا گیا ہے۔جنوبی گیٹ کے باہر خودکش حملہ آور نے اپنے آپ کو اڑا دیا، دھماکے کے نتیجے میں 2 جوان زخمی ہیں، دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 6 حملہ آور مارے گئے جب کہ فورسز کی کارروائی جاری ہے۔علاقے میں لڑاکا ہیلی کاپٹر گشت کر رہے ہیں اور وقفے وقفے سے فائرنگ کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں اور تاحال صورتحال کشیدہ ہے۔

مزیدخبریں