فواد چودھری کا وزیر سائنس و ٹیکنالوجی  بننا سوشل میڈیا صارفین کو تاحال ہضم نہ ہو سکا

01:38 PM, 13 May, 2019

نیا دور
سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری وزارت کا قلمدان تبدیل ہونے کے بعد سے ہی سوشل میڈیا صارفین کی ہٹ لسٹ پر ہیں، وہ ابتک نئی وزارت کے باعث مذاق کا نشانہ بن رہے ہیں۔ شاید مذاق اڑانے والے صارفین کا خیال ہے کہ فواد چودھری نئی وزارت کیلئے مس فٹ ہیں یا انکی شخصیت ہی ایسی نہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ کئی تحریک انصاف کے سپورٹرز بھی اس ٹرولنگ مہم میں برابر کے شریک ہیں۔ صارفین فواد چودھری کی سائنس کیلئے خدمات کو اپنے ہی انداز میں بیان کرتے ہیں۔

سونے  پر سہاگہ یہ  کہ موصوف اپنے دلچسپ بیانات سے بھی میڈیا شیئر اور توجہ حاصل کر لیتے ہیں حال ہی میں فواد چوہدری نے کہا تھا کہ ہبل خلائی دوربین پاکستانی سائنسی ادارے سپارکو نے بنائی ہے اور اسے خلا میں بھیجا ہے۔ اس بیان پر جہاں پورے پاکستان سے تنقید کی گئی ہے، وہیں بین الاقوامی سطح پر بھی اسکا مضحکہ اڑایا گیا۔ قمری کلینڈر بنانے کے اعلان پر بھی عوام منقسم دکھائی دیتے ہیں۔

پیش ہیں چند میمز جو بہت مقبول ہوئے۔











 



 





مزیدخبریں