'دلہن بنوں گی تو صرف عامر کی' عامر لیاقت کو چوتھی شادی کی پیشکش کر دی گئی

07:47 AM, 13 May, 2022

نیا دور
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت کو ایک اور لڑکی نے چوتھی شادی کی پیشکش کر دی۔

دانیہ عامر کے تنسیخ نکاح کی درخواست کے بعد عامر لیاقت کو سوشل میڈیا پر ایک لڑکی کی جانب سے شادی کی پیشکش کی گئی۔

علیزے نامی لڑکی کا ایک یوٹیوبر کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا ہے کہ مجھے مشہور ہونے کا کوئی شوق نہیں،مجھے ان سے اس لیے محبت ہے کہ وہ دین و دنیا دونوں کی تعلیم رکھتے ہیں، وہ بہت اچھے انسان ہیں۔ دانیہ ملک نے ان کی عزت کی دھجیاں اڑا دیں، انہوں نے جو بھی الزام لگائے وہ ایسے نہیں ہیں، ان پر جھوٹے الزامات لگائے گئے ہیں۔

لڑکی نے مزید کہا کہ میں ان کے پروگرام دیکھتی رہی ہوں اور انہیں جانتی ہوں۔آ ج تک ان کے منہ سے کبھی ایسی کوئی بات نہیں سنی۔علیزے نے کہا کہ دانیہ نے 11 کروڑ کا مطالبہ کیا، میں عامر لیاقت کو کئی کروڑ روپے دے سکتی ہوں، انہیں سونے کا محل بنا کر دے سکتی ہوں۔ اگر وہ مجھ سے چوتھی شادی کے لئے رضا مند ہو جائیں تو۔

علیزے نے کہا کہ عامر لیاقت نے کئی بے سہارا، یتیم بچوں کو سہارا دیا۔ عامر لیاقت کو جھوٹے الزام لگا کر پھنسیایا جا رہا ہے۔

لڑکی نے مزید کہا کہ میں دلہن بنوں گی تو صرف عامر لیاقت کی بنوں گی۔

https://youtu.be/hd4x2wHSdPM
مزیدخبریں