حکومت کا بیرون ملک سے لائے گئے موبائل فونز پر ٹیکس کم کرنے کا فیصلہ

10:06 AM, 13 May, 2022

نیا دور
وزارت آئی ٹی نے درآمد شدہ موبائل فونز پر ٹیکس کی کمی کی تجویز دے دی، نمائندہ موبائل فون نے بتایا کہ 500 ڈالرز کے فون پر 80 ہزار ٹیکس ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائےآئی ٹی کا سینٹرکہدہ بابرکی صدارت میں اجلاس ہوا ، جس میں سیکرٹری انچارج آئی ٹی نے بتایا کہ موبائل فونز پر ٹیکس کی کمی کی تجویزدی گئی ہے اور ایف بی آر سے درآمد شدہ فونز پر ٹیکس کم کرنے کا کہا ہے۔

سیکرٹری انچارج کا کہنا تھا کہ پاکستان میں موبائل فونزکی تیاری شروع ہوگئی ہے اور مقامی سطح پر تیار کردہ فون سستے ہیں۔

نمائندہ موبائل فون نے بتایا کہ 500 ڈالرز کے فون پر 80 ہزار ٹیکس ہے، جس پر سینیٹر افنان اللہ نے کہا کہ یہ ٹیکس کم ہونا چاہیے۔

کمیٹی کو مختلف ویب سائٹس پر ہونے والے سائبراٹیکس کےحوالے سے بریفنگ دی ، وفاقی وزیر امین الحق نے بتایا کہ سائبراٹیک کی تحقیق کیلئےایڈیشنل سیکرٹری کی سربراہی میں کمیٹی بنائی گئی ہے، سائبراٹیک کےحوالےسےکمیٹی14دن میں اپنی رپورٹ دےگی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سائبراٹیک کیسےہواکیوں ہواکہاں سے ہوا تحقیقات ہو رہی ہیں، کسی کی کوتاہی ثابت ہوئی تواس کے خلاف کارروائی ہوگی اور سائبرسیکیورٹی پلان پر کمیٹی کو بریف کریں گے

کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں سائبرحملوں کے تدارک کے اقدامات پر بریفنگ مانگ لی۔
مزیدخبریں