'حکومت کے خلاف بنا اپوزیشن الائنس محض فوٹو سیشن ثابت ہو گا'

صحافی حسن خان کے مطابق علی امین گنڈاپور کو احساس ہے کہ خیبر پختونخوا کے لوگوں نے انہیں ووٹ کارکردگی کی بنیاد پر نہیں بلکہ بیانیے کی وجہ سے دیا ہے اسی لیے وہ جارحانہ بیانات دے رہے ہیں۔ انہیں معلوم ہے ان کا سپورٹر ان سے یہی توقع رکھتا ہے۔

11:21 AM, 13 May, 2024

نیوز ڈیسک
Read more!

ججز کسی سیاسی جماعت کو تو فکس کر سکتے ہیں مگر جہاں انہیں نظر آ رہا ہو سامنے فوج ہے، انٹیلی جنس ایجنسیاں ہیں وہاں وہ آئیں بائیں شائیں کرنے لگتے ہیں اور نوکری بچانے کے لیے پورا سچ نہیں بولتے۔ پی ٹی آئی کی دوسری اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ بات چیت اچھی کوشش ہے۔ تاہم اپوزیشن کا یہ الائنس صرف فوٹو سیشن ہی ثابت ہو گا، اس کا کوئی سیاسی اثر پڑتا نہیں نظر آ رہا۔ انہیں پنجاب میں جلسے کرنے کی اجازت نہیں ملے گی۔ یہ کہنا ہے سینئر صحافی سجاد انور کا۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

نیا دور ٹی وی کے ٹاک شو 'خبرسےآگے' میں صحافی حسن خان نے کہا ایپکس کمیٹی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ تحریک طالبان پاکستان خیبر پختونخوا میں لوگوں سے اربوں روپے بھتہ لے رہی ہے۔ ہر ضلع میں دہشت گردوں کی مضبوط جڑیں موجود ہیں۔ ایک سینئر سکیورٹی اہلکار نے بتایا کہ ٹی ٹی پی پشاور کینٹ کی باؤنڈری وال تک رسائی رکھتی ہے۔ علی امین گنڈاپور کو احساس ہے کہ خیبر پختونخوا کے لوگوں نے انہیں ووٹ کارکردگی کی بنیاد پر نہیں بلکہ بیانیے کی وجہ سے دیا ہے اسی لیے وہ جارحانہ بیانات دے رہے ہیں۔

اعجاز احمد کے مطابق کور کمانڈر پشاور کی تعیناتی روٹین پریکٹس ہے، انہیں کسی سیاسی جماعت کو دبانے کے لیے نہیں لگایا جا رہا۔

میزبان رضا رومی تھے۔ 'خبرسےآگے' ہر پیر سے ہفتے کی شب 9 بج کر 5 منٹ پر یوٹیوب چینل نیا دور ٹی وی سے پیش کیا جاتا ہے۔

مزیدخبریں