شمالی وزیرستان: بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کے 3 جوان شہید

شمالی وزیرستان: بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کے 3 جوان شہید
شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کی پٹرولنگ کرنے والی ٹیم کے 3 جوان شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق واقعے میں پیٹرولنگ ٹیم کے 3 جوان شہید ہوئے ہیں۔ شہید ہونے والوں میں سپاہی ساجد، سپاہی ریاست اور سپاہی بابر شامل ہیں۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔