راحیل شریف کو توسیع کیلئے کوئی پیغام نہیں دیا: اسحاق ڈار نے ارشد شریف کی خبر کی تردید کردی

03:05 PM, 13 Nov, 2020

نیا دور
اے آر وائے کے سینیئر صحافی ارشد شریف نے اپنے پروگرام میں انکشاف کیا تھا کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آرمی چیف کو وزیر اعظم نواز شریف کا پیغام دیتے ہوئے پوچھا تھا کہ اگر وہ توسیع لینا چاہیں تو وہ لے سکتے ہیں جس پر جنرل رضوان نے جواب دیا کہ ایسا کچھ نہیں ہے۔

تاہم سابق وزیر خزانہ اسحاق نے اس بات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ “من گھڑت کہانی” حقائق کے بالکل برعکس ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ  نہ ہی مجھ سے میاں نواز شریف نے ایسا کچھ کہا اور نہ ہی میں نے جنرل راحیل کو ایسا کوئی پیغام دیا۔ میاں شہباز شریف اور چودھری نثار جن کا اس کلپ میں ذکر ہے وہ بھی اصل حقائق سے بخوبی واقف ہیں۔

https://twitter.com/MIshaqDar50/status/1327238869985718273

 
مزیدخبریں