مجھے اپنی والدہ کی وفات کے بعد سب سے بڑا دکھ یہ ہے کہ عمران خان ڈیلیور نہیں کر پائے: ارشاد بھٹی

05:06 PM, 13 Nov, 2021

نیا دور
ارشاد بھٹی نے کہا ہے کہ اگر کوئی مجھ سے پوچھے کہ تیری زندگی کا سب سے بڑا دکھ کیا ہے تو اسے میں یہی کہوں گا کہ میری تبدیلی کا خواب بکھر گیا ہے۔ مجھے اپنی والدہ کی وفات کے بعد سب سے بڑا دکھ یہ ہے کہ عمران خان ڈیلیور نہیں کر پائے۔

انہوں نے کہا کہ اب ہم جب گلیوں اور بازاروں سے گزرتے ہیں تو لوگ طنز کرتے ہیں کہ ''ہن ٹھنڈ پے گئی اے؟''۔ مجھے لگتا ہے کہ تبدیلی کا خواب ٹوٹ گیا، ہماری بس چھوٹ گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے اپنی مری ہوئی ماں کی قسم ہے کہ مجھے کسی فوج نے آج تک یہ نہیں کہا کہ یہ کام کرنا ہے اور یہ لائن لینی ہے۔

صحافی ارشاد بھٹی نے اپنے دل کا غبار سلیم صافی کیساتھ ان کے یوٹیوب چینل کو دئیے گئے انٹرویو میں اتارا۔ ان کا کا کہنا تھا کہ عمران خان کی زندگی میں جتنے بھی محسن آئے انہوں نے آج تک کسی کیساتھ بھی وفا نہیں کی۔ ہمیں خدا کی قسم توقع ہی نہیں تھی، ہم تو سمجھتے تھے کہ عمران خان آئے گا تو ہر بندہ لکھ پتی کروڑ پتی ہو جائے گا۔ لیکن آج صورتحال یہ ہے کہ ہمیں پی ٹی آئی میں پی ٹی آئی ہی نہیں ملتی۔ مجھے اپنی والدہ کی وفات کے بعد سب سے بڑا دکھ یہ ہے کہ عمران خان صاحب ڈیلیور ہی نہیں کر پائے۔
مزیدخبریں