گوگل کروم نے نیا اور بہترین فیچر متعارف کرادیا

اب دنیا کے مقبول ترین ویب براؤزر میں ایک نئے فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے جس سے صارفین کے لیے یہ جاننا آسان ہو جائے گا کہ کونسی ویب سائٹ یا ٹیب سب سے زیادہ میموری استعمال کر رہا ہے۔

11:53 AM, 13 Nov, 2023

نیا دور

معروف ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے صارفین کی سہولت کے لیے اپنے مقبول ترین ویب براؤزر گوگل کروم میں ایک نئے فیچر کا اضافہ کیا ہے جو لیپ ٹاپ کی بیٹری لائف کو  بچانے میں انتہائی معاون ثابت گا۔

گوگل کروم دنیا کا مقبول ترین ویب براؤزر ہے لیکن وہ ویب سائٹس اوپن کرنے کے لیے بہت زیادہ کمپیوٹر میموری یا ریم استعمال کرتا ہے۔اس کے نتیجے میں گوگل کروم استعمال کرنے والے افراد کو اکثر کمپیوٹر سست ہونے کا تجربہ ہوتا ہے یا لیپ ٹاپ کی بیٹری لائف کم ہوجاتی ہے۔

اس حوالے سے کمپنی نے حالیہ مہینوں میں میموری سیور اور انرجی سیور جیسے کئی ٹولز متعارف کرائے ہیں۔

اب دنیا کے مقبول ترین ویب براؤزر میں ایک نئے فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے جس سے صارفین کے لیے یہ جاننا آسان ہو جائے گا کہ کونسی ویب سائٹ یا ٹیب سب سے زیادہ میموری استعمال کر رہا ہے۔

اس فیچر کو میموری یوز ایج کا نام دیا گیا ہے۔

اس فیچر سے صارفین کے لیے کمپیوٹر میموری کی مانیٹرنگ کرنا آسان ہو جائے گا۔

اس کا استعمال بھی آسان ہے۔ جب ماؤس کرسر کو کسی بھی ٹیب کے اوپر رکھیں تو نیچے لکھا آجائے گا کہ وہ ٹیب کتنی میموری استعمال کر رہا ہے۔

جب یہ معلوم ہو جائے کہ کونسی ویب سائٹ سب سے زیادہ میموری استعمال کر رہی ہے تو پھر اسے بند کرنے کا فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔

مزیدخبریں