ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کیس میں مونس الہٰی اشتہاری قرار

نیب نے مونس الہیٰ پر مختلف ترقیاتی منصوبوں میں خرد برد کا الزام عائد کیا اور 6 اکتوبر کو سابق وفاقی وزیر کو اشتہاری قرار دینے کے لیے کارروائی شروع کرتے ہوئے کہا کہ مونس الہیٰ گرفتاری سے بچ رہے ہیں اور قانون کے مطابق کارروائی سے بھاگ رہے ہیں۔

04:04 PM, 13 Nov, 2023

نیا دور

ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے کی مبینہ کرپشن اور گھپلوں کے کیس میں عدالت نے پی ٹی آئی رہنما مونس الہٰی کو اشتہاری قرار دے دیا۔

احتساب عدالت کے جج نسیم احمد ورک نے قومی احتساب بیورو ( نیب) کی کی درخواست پر کارروائی کی۔ نیب نے درخواست میں مؤقف اپنایا تھا کہ مونس الہٰی گرفتار نہیں ہوئے، نہ ہی تفتیش جوائن کی۔

نیب نے مونس الہیٰ پر مختلف ترقیاتی منصوبوں میں خرد برد کا الزام عائد کیا اور 6 اکتوبر کو سابق وفاقی وزیر کو اشتہاری قرار دینے کے لیے کارروائی شروع کرتے ہوئے کہا کہ مونس الہیٰ گرفتاری سے بچ رہے ہیں اور قانون کے مطابق کارروائی سے بھاگ رہے ہیں۔

پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد گزشتہ سال ملک چھوڑنے والے مونس الہیٰ کو فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی، اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ اور نیب کی جانب سے اپنے خلاف درج کرپشن اور منی لانڈرنگ کے متعدد مقدمات کا سامنا ہے۔

عدالت نے مونس الہٰی کی جائیدادوں کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے جائیدادوں کی قرقی کی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ عدالت مونس الہی کو اشتہاری قرار دینے کا حکم دے۔

واضح رہے کہ سرکاری ٹھیکوں میں گھپلوں اور کِک بیکس لینے کے مقدمے میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور صدر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چوہدری پرویز الہٰی بھی نامزد ہیں۔ 

23 اگست کو نیب کی جانب سے انکوائری رپورٹ کی تفصیلات بھی جاری کی گئیں جس کے مطابق انکوائری رپورٹ کے مطابق مونس الٰہی کرپشن اور منی لانڈرنگ میں ملوث پائے گئے ہیں۔   پرویز الٰہی کے وزیر اعلیٰ بنتے ہی مونس الٰہی کے اثاثوں میں اضافہ ہوا۔

نیب   رپورٹ کے مطابق مونس الٰہی نے اپنے فرنٹ مینوں عظمت حیات اور سہیل اصغر کے ذریعے ٹھیکوں کی مد میں کک بیکس لیں۔ مونس الٰہی نے جولائی 2022  سے اپنے بینک اکاؤنٹس میں ملکی و غیر ملکی بھاری رقوم جمع کرائیں۔  مونس الٰہی نے جولائی 2022  کے بعد 72 ملین روپے سے 384 کنال سے زائد اراضی خریدی۔ خریدی گئی اراضی بظاہر کک بیکس اور رشوت کی رقم سے بنائی گئی۔

رپورٹ کے مطابق مونس الہیٰ نے اپنے والد چوہدری پرویزالہیٰ کے عہدے کاغلط استعمال کیا۔ مونس الٰہی نےگجرات میں پسندیدہ کنٹریکٹرزکوٹھیکے دلواکررشوت وصول کی۔ مونس الٰہی کرپشن اورکرپٹ پریکٹسز اور منی لانڈرنگ میں ملوث پائے گئے ہیں۔

مزیدخبریں