" میاں صاحب نے اپنے خطاب میں جو سوال پوچھے وہ غداری نہیں ، بلکہ وہ سوال ہیں جن کی وجہ سے پاکستان آج یہاں پہنچا۔ اگر وہ غدار ہیں تو سب عوام غدار ہیں۔ انہوں نے عوام کی خدمت کی اور ساری دنیا کے پریشرکے باوجود ایٹمی دھماکے کئے۔ انہوں نے اداروں کو مضبوط کیا اور ملک کا پیٹ کاٹ کر پاکستان کا خزانہ ان اداروں پہ لگایا۔ ان پر غداری کا مقدمہ مذاق ہے کیونکہ نا انکا ایسا کردار ہے اور نا کوئی ان پر یہ الزام ثابت کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو بھی معلوم ہے کہ میاں صاحب پر غداری کا مقدمہ وہ ثابت نہیں کر سکتے اسی لئے وہ چھپ رہیں ہیں حالانکہ ثابت ہو چکا ہے کہ وہ مقدمہ انکے پارٹی کے کارکن نے کروایا ہے۔"
" شہباز شریف کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں اور وہ انکے والد کی طرح ہیں"
06:45 PM, 13 Oct, 2020