سمری آگئی، دستخط نہ ہوسکے، مولانا فضل الرحمان کا عمران خان پر وار، جادو ٹونے سے حکومت چلائی جارہی ہے، مریم نواز کا الزام

06:45 PM, 13 Oct, 2021

نیا دور

ڈی جی آئی ایس آئی تقرری: فواد چوہدری کی آج کی ٹویٹ در اصل لوگوں کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگانا تھا۔ مجھے نہیں لگتا کہ معاملات ٹھیک ہیں۔ ابھی بھی تعطل قائم ہے۔ کامران یوسف خبر سے آگے میں



 



بتایا جاتا ہے کہ جنرل فیض کے معاملے میں عمران خان تو یہ بھی کہتے ہیں کہ یہ کدھر لکھا ہے کہ اگر کسی جنرل نے آرمی چیف بننا ہے تو وہ کور کمانڈ کرے؟ یہ خارج از امکان نہیں کہ وزیر اعظم چیف کی بھیجی گئی سمری کے باہر سے کوئی نام دے دیں۔ کامران یوسف خبر سے آگے میں



 



بات تو یہ بھی نکلی ہوئی ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اگر کور کی کمان ہی مسئلہ ہے تو آئی ایس آئی کو ہی کور بنا دیتے ہیں یہ مسئلہ بھی ختم ہوگا۔ مجھے امید ہے کہ یہ بات انہوں نے نہیں کی ہوگی کیونکہ اگر یہ سچ ہے تو یہ ایسا مذاق ہے کہ جس کے بعد انکے ہاتھ سے تو بات نکل جائے گی پھر۔ توصیف احمد خان خبر سے آگے میں



 



میں ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کے معاملے پر عمران خان کے موقف کے ساتھ ہوں لیکن اگر وہ یہ کہیں کہ یہ سب سویلین سپرمیسی کے لیئے ہے تو یہ بالکل غلط ہے۔ ہر وزیر اعظم کو اپنا بندہ چاہیئے کہ اگر وہ نہ ہوا تو معلوم نہیں کیا ہوجائے گا۔ توصیف احمد خان خبر سے آگے میں



 



ڈی جی آئی ایس آئی سمری کے معاملے پر وزیر اعظم کی کارروائی کا آئین و قانون سے کوئی تعلق نہیں۔ یہ عوام کی آنکھ میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے۔ یہ کل کو اس پر کہیں گے کہ دیکھیں جی ہم تو ڈٹ گئے اور آئی نا سمری! مرتضی' سولنگی خبر سے آگے میں



 



اس وقت ملک میں ذاتی مفاد کی جنگ لڑی جاری ہے جسے کہا جا رہا ہے کہ یہ سویلین سپرمیسی کے لیئے سویلین بمقابلہ ملٹری ہے۔ واضح ہو کہ ایسا قطعی طور پر نہیں ہے۔ اس میں کوئی جمہوریت ہے نا اصول یہ صرف ذاتی مفادات اور بقا کی جنگ ہے۔ رضا رومی خبر سے آگے میں

مزیدخبریں