کوئی طاقت نہیں تھی: عمران | شہباز شریف بری | اعظم سواتی گرفتار سپریم کورٹ لانگ مارچ کے خلاف چلی گئی۔

07:07 PM, 13 Oct, 2022

نیا دور
جس طرح آدھی رات کو جج کو اٹھا کر وارنٹ حاصل کیے گئے اور لیڈیز پولیس کا بندوبست کر کے اعظم سواتی کو گرفتار کیا گیا اس پہ یہی کہوں گا کہ جب پاکستان میں ریاست انصاف کرنے پہ تل جائے تو پھر وہ دن رات نہیں دیکھتی اور انصاف کرکے رہتی ہے، اعزاز سید

تنقید کرنے کی اجازت ملنی چاہئیے۔ اعظم سواتی کی گرفتاری سے اس طرح کا تاثر پیدا ہوتا ہے کہ کل جس طرح تحریک انصاف ایف آئی اے کو استعمال کر رہی تھی اسی طرح اب موجودہ حکومت اسے استعمال کر رہی ہے۔ شہباز شریف کی جگہ نواز شریف وزیراعظم ہوتے تو شاید وہ اس طرح نہ ہونے دیتے، تنزیلہ مظہر

تنقید اور اظہار رائے کی کوئی حد ہونی چاہئیے، اگر آپ کھلے عام ملک کے آرمی چیف کے خلاف ٹویٹ کریں گے تو پھر آپ کو کارروائی کا سامنا بھی کرنا پڑے گا، رضا رحمان

اگر عمران خان کی حکومت اتنی ہی بے اختیار، بے کار، نکمی اور بے اثر تھی تو پھر امریکہ کو سازش کر کے گرانی کیوں پڑی۔ دوسری بات یہ کہ اسی بے کار اور نکمی حکومت کو واپس لینے کے لیے پچھلے چھ ماہ سے وہ مرے کیوں جا رہے ہیں؟، مرتضی سولنگی

عمران خان نے اپنے دور میں پہلے ڈی جی آئی ایس آئی کو فارغ کروا دیا۔ دوسرے ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض کو آپ ہلنے نہیں دے رہے تھے۔ ۔ سیاسی مخالفوں پر جھوٹے مقدمے بنائے اور ان کو گرفتار کروایا۔ آپ اتنے بھی بے اختیار نہیں تھے، رضا رومی

طالبان جب افغانستان میں آئے تو عمران خان کا ردعمل تھا کہ آج طالبان نے غلامی کی زنجیریں توڑ دی ہیں، تحریک طالبان پاکستان کو پاکستان میں دفتر کھولنے کی تجویز دی، اسامہ بن لادن کو شہید کہا، حکیم اللہ محسود کو شہید کہا۔ اب کس منہ سے کہہ رہے ہیں کہ دہشت گردی کیوں ہو رہی ہے، رضا رومی
مزیدخبریں