تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی پیر سید غلام شاہ جیلانی کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کی اطلاع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور پیپلز پارٹی کے دیگر رہنما کلفٹن میں نجی ہسپتال پہنچ گئے۔
مرحوم پیر سید غلام شاہ جیلانی سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 86 جوہی دادو سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ وہ درگاہ لاہوت لامکان کے جانشین بھی تھے۔
پیر سید غلام شاہ جیلانی مجموعی طور پر 4 مرتبہ پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر ایم پی اے منتخب ہوئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں میں ادا کی جائے گی۔