Type to search

بڑی خبر فيچرڈ

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے مسعود اظہر کو عالمی دہشتگرد قرار دیدیا

پابندیوں کے باعث مسعود اظہر کو گرفتار کرنا ضروری نہیں ہو گا تاہم ان پر سفری پابندیاں عائد اور اثاثے منجمد ہو جائیں گے۔ترجمان وزارت خارجہ ڈاکٹر فیصل نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ اقوام متحدہ 1267 کمیٹی نے مولانا مسعود اظہر کو اقوام متحدہ کی پابندیوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔

دو سری جانب اقوام متحدہ میں انڈیا کے سفیر سید اکبرالدین نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ  ’بڑوں، چھوٹوں سب نے اتفاق کر لیا۔ اقوام متحدہ نے مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دے دیا۔ تعاون کے لیے سب کا مشکور ہوں۔

اس سے قبل 13 مارچ کو چین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مولانا مسعود اظہر کے خلاف بھارت کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کو ویٹو کر دیا تھا جس کے بعد امریکا اس معاملے کو واپس یو این کمیٹی میں لے آیا تھا۔

گزشتہ روز چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اس مسئلے پرمتعلقہ اداروں کو قوانین اور طریقہ کار کی پیروی کرنی ہوگی، تمام فریقین کیلئے قابل قبول حل مناسب ہوگا۔

چین اب تک مولانا مسعود اظہر پر پابندی کی قرارداد کو چار مرتبہ ویٹو کر چکا ہے۔

Tags:

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *