Type to search

خبریں سیاست

صحافیوں کے قاتل یا تو گرفتار نہیں ہوتے اور گرفتار ہو بھی جائیں تو سزا سے بچ جاتے ہیں، بلاول بھٹو

کراچی پریس کلب میں آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر ہونے والی تقریب سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ صحافیوں کے قاتل یا تو گرفتار نہیں ہوتے اور گرفتار ہو بھی جائیں تو سزا سے بچ جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں صحافیوں کو تحفظ حاصل نہیں،  صحافیوں کے قاتلوں کو سزا نہ ملنا باعث تشویش ہے، حکومت صحافیوں کے تحفظ کیلئے مؤثر قانون سازی کرے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ جب تک فیض آباد دھرنے سے متعلق سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل در آمد نہیں ہوتا، اس وقت تک قانون کی بالادستی ممکن ہے۔

تقریب میں مسلم لیگ ن کے رہنماء مشاہد اللہ خان، آئی اے رحمان، محمود شام اور اشرف خان سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔

 

 

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *