شہباز شریف کی آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں ضمانت منظور

07:43 AM, 14 Apr, 2021

نیا دور
لاہور ہائی کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس سردار سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر سماعت کر کے فیصلہ محفوظ کیا تھا جسے کچھ ہی دیر میں سنادیا گیا۔

عدالت نے صدر مسلم لیگ (ن) کو ضمانت کے عوض 50 لاکھ روپے کے 2 مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔

شہباز شریف نے 26 مارچ کو منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔یاد رہے کہ گزشتہ برس ستمبر میں لاہور ہائی کورٹ نے آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد کی تھی جس کے بعد قومی احتساب بیورو (نیب) نے انہیں احاطہ عدالت سے ہی گرفتار کرلیا تھا۔
مزیدخبریں