الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کا شیڈول جاری کردیا

11:46 AM, 14 Apr, 2022

نیا دور
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے شیڈیول جاری کردیا ۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 9 جون 2022 کو پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 17 اضلاع میں الیکشن ہونگے۔

پہلے مرحلے میں بلدیاتی انتخابات جن 17 اضلاع میں کروائے جائیں گے، ان میں ڈیرہ غازی خان، راجن پور، مظفر گڑھ، لیہ شامل ہیں۔

اس کے علاوہ خانیوال، وہاڑی، بہاولپور، ساہیوال، پاک پتن میں بھی انتخابات ہونگے۔

پہلے مرحلے میں چنیوٹ،خوشاب ، سیالکوٹ، حافظ آباد، جہلم، اٹک میں بھی انتخابات ہونگے۔

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے الیکشن کمیشن میں بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔

چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا وکلاء کے ہمراہ پیش ہوئے اور بتایا کہ بلوچستان اسمبلی نے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد پاس کی ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے اس پر ریمارکس دیئے کہ بلوچستان میں بلدیاتی انتخاب میں تاخیر نہیں ہو سکتی۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی کی منظورکردہ قرارداد کی کوئی اہمیت نہیں، مردم شماری حلقہ بندیوں کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیر بحث لایا گیا، سپریم کورٹ کی واضح ہدایت ہے، بلدیاتی الیکشن ہر صورت کرانے ہیں۔
مزیدخبریں