سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے استعفوں کی منظوری کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ فرخ حبیب نے مطالبہ کیا کہ استعفوں کی منظوری کے باعث ملک میں عام انتخابات ناگزیر ہوچکے ہیں۔
قائم مقام سپیکر قاسم سوری نے اپنے حکم نامے میں کہا کہ مجھے 125 اراکین کے استعفے موصول ہوئے، جن میں سے 2 اراکین کے استعفوں کی تصدیق نہیں ہو سکی، لہذا 123 اراکین کے استعفی قبول کر لئے ہیں۔
جن کے استعفوں کی تصدیق نہیں ہو سکی ان میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 12 سے منتخب پرنس محمد نواز اور این اے 47 سے منتخب جواد حسین شامل ہیں۔ واضح رہے کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سمیت پی ٹی آئی اراکین نے قومی اسمبلی سے استعفے دے دیے تھے۔