میڈیا سے گفتگو میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ دماغی توازن کھو چکے ہیں۔ ہم صاف اور شفاف الیکشن کیلئے الیکشن کمیشن کے ساتھ کھڑے ہیں۔ جب بھی عام انتخابات ہونگے تو مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے اقتدار میں آئے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ علیم خان بڑے بھائی ہیں، حمزہ شہباز چھوٹا بھائی ہے، بات بھائیوں میں ہی ختم ہوجائے گی۔ حمزہ شہباز کا نام وزیراعلیٰ کے طور پر لوح محفوظ میں لکھ دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ ترجمان علیم خان نے کہا ہے کہ جھوٹی خبریں اور پراپیگنڈا مہم چودھری پرویز الہٰی کو شکست سے نہیں بچا سکتی۔ وفاق کے بعد پنجاب میں بھی ہار تسلیم کرلیں۔ عبدالعلیم خان غیر مشروط طور پر اپوزیشن کا ساتھ دے رہے ہیں، حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ بنائیں گے۔
ادھر مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان کے اور علیم خان کے حوالے سے بے بنیاد اور جھوٹا پراپیگنڈا کیا گیا ہے، علیم خان میرے بھائی اور سینئر سیاست دان ہیں۔