فلسطینیوں کے حق خودارادیت سے اظہار یکجہتی اور پائیدار امن کے لیے 2 ریاستی حل کی حمایت کرتے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

04:16 PM, 14 Aug, 2020

نیا دور
متحدہ عرب امارات اور اسرائیل معاہدے پر پاکستان نے اپنا مؤقف پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے حق خودارادیت سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور پائیدار امن کیلئے 2 ریاستی حل کی حمایت کرتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بیان میں کہا کہ یو اے ای اور اسرائیل تعلقات کی بحالی کے معاہدے کو دیکھا ہے اس معاہدے کے دور رس نتائج ہوں گے۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ فلسطینیوں کے حق خودارادیت سےاظہار یکجہتی کرتے ہیں، مشرق وسطیٰ میں امن واستحکام پاکستان کی ترجیحات ہیں، پاکستان پائیدار امن کیلئے 2 ریاستی حل کی حمایت کرتا ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق فلسطینیوں کے حقوق اور امنگوں کے مطابق پاکستان نقطہ نظر بیان کرتا ہے، فلسطینیوں کے حقوق میں ان کی خودمختاری کا حق شامل ہے۔
مزیدخبریں