مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ کے ساتھ لندن میں ہراسانی کا واقعہ پیش آیا ہے۔
حنا پرویز بٹ نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ پی ٹی آئی کے بدتمیز اور بد تہذیب لوگ اس حد تک گر گئے ہیں کہ لندن میں میرے بیٹے کے سامنے مجھ پر حملہ کیا۔ مجھ پر بوتلیں پھینکیں اور مغلظات بکیں۔
حناپرویز بٹ کا کہنا ہے کہ شرپسندوں کی جانب سے 30 سے 40 منٹ تک میرا پیچھا کرکے ہراساں کیا گیا۔ ہراساں کرنے والوں نے نو عمر بیٹے کے تقدس کا خیال بھی نہیں رکھا۔
سابق رکن پنجاب اسمبلی نے کہا کہ یہ بد تہذیب لوگ ایسی حرکات کر کے پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں یا بدنام کر رہے ہیں؟ اللہ کا شکر ہے میرے لیڈر نواز شریف نے ہمیشہ صبر اور تہذیب کی تعلیم دی جسے ہم کبھی نہیں چھوڑیں گے۔