24 چینل کے پروگرام '' نجم سیٹھی شو'' میں ملک کی سیاسی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس وقت تو بلدیاتی انتخابات کے اندر جھگڑے بہت ہیں۔ ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ ان کا انعقاد کن حالات میں ہوگا۔ اگر مسلم لیگ (ن) بلدیاتی انتخابات میں اگر جیت جاتی ہے تو اس کا اثر جنرل الیکشن پر ضرور پڑے گا۔
ٹی ایل پی کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ یہ پہلے ہی کہہ چکی تھی کہ ہم اس جماعت کو مین سٹریم کرنے جا رہے ہیں۔ تاہم ٹی ایل پی کے اندر ایک سوچ ابھی تک موجود ہے کہ ہمیں اپنے موقف سے نہیں ہٹنا چاہیے۔