تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا فیصلہ

تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا فیصلہ
ملک کے تمام سکولوں اور دیگر تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ سندھ کے سوا باقی صوبے 25 دسمبرسے 4 جنوری تک چھٹیوں پر رضامند ہیں تاہم سندھ موسم سرما کی چھٹیوں کا معاملہ صوبائی اسٹیرنگ کمیٹی میں پیش کرے گا۔

اس سلسلے میں سیکرٹری تعلیم کے زیر صدارت ایک اہم اجلاس ہوا، جس میں وزارت صحت اور صوبائی وزرائے تعلیم کے درمیان موسم سرما کی چھٹیوں پر مشاورت کی گئی۔

https://twitter.com/Shafqat_Mahmood/status/1470780700794232843?s=20

اجلاس میں 25 دسمبر سے 4 جنوری تک تعلیمی اداروں میں سردیوں کی تعطیلات کا فیصلہ کیا گیا۔ سردیوں کی چھٹیوں کی منظوری این سی او سی کے بدھ کے اجلاس میں دی جائے گی۔

ادھر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ آج وفاقی اور صوبائی سیکرٹریز کی اہم ملاقات ہوئی جس میں 25 دسمبر سے آئندہ ماہ 4 جنوری تک طلبہ کو تعطیلات دینے پر رضامندی ظاہر کی گئی۔ اس حوالے سے نوٹیفیکیشن صوبائی حکومتوں کی جانب جاری کیا جائے گا۔