عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی پاکستان میں نمائندہ ایسٹر پریز نے کہا ہے کہ پاکستان کو مختلف معاشی اعداد و شمار کو ازسرنو مقرر کرنا ہوگا۔ پاکستان کوڈالرکے ایکس چینج ریٹ کی پالیسی پر نظرثانی کرنا ہوگی۔
پاکستان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ ایسٹرپیریز نے کہا ہےکہ پاکستان کو ڈالرکے ایکسچینج ریٹ کی پالیسی پر نظرثانی کرنا ہوگی۔
ایسٹرپریز نے کہا کہ تباہ کن سیلاب کی صورتحال کے بعد معاشی آؤٹ لک کا ازسرنو جائزہ لے رہے ہیں۔ پاکستان کو بھی مختلف معاشی اعداد وشمار کو ازسرنو مقرر کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مختلف معاشی اعداد و شمارکا ازسرنوتعین کرناہوگا. مالیاتی نظم و ضبط اور خسارہ کنٹرول کرنے کے لیے اہداف کا ازسر نو جائزہ لینا ہوگا. پاکستان کو ڈالرکے ایکسچینج ریٹ کی پالیسی پر نظرثانی کرنا ہوگی۔
ایسٹر پیریز کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ساتویں اور آٹھویں جائزے کے لیے مختلف اہداف کو مکمل کرنا ہے.توانائی کی اصلاحات پر ساتویں اور آٹھویں جائزکے تحت طے شدہ اہداف پرعملدرآمد کرنا ہوگا۔
نمائندہ آئی ایم ایف نے مزید کہا کہ پاکستان سے بات چیت مزید جاری رکھنا چاہتے ہیں.سیلاب متاثرین کی انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر ضروریات کا احساس ہے. پاکستان سے سیلاب متاثرین کے ریلیف کے لیے پالیسیزپربات چیت ہوئی ہے، پاکستان کو اندرونی اوربیرونی ادائیگیوں کے لیے فنانسنگ کوملحوظ خاطررکھنا ہوگا۔