'برہنہ تصاویر'، ماڈل ایمل خان نے بے شرمی کی تمام حدیں پار کر دیں

02:10 PM, 14 Dec, 2022

نیا دور
یوں تو شوبز ستاروں کی شہرت کے پیچھے کوئی نہ کوئی متنازع کہانی یا کم از کم کہانی تو ضرور ہوتی ہے تاہم معروف ماڈل ایمل خان نے تو  شہرت کے لئے بے شرمی کی انتہا کردی۔ فوٹو شوٹ کے لئے ماڈل نے اپنے کپڑے تک اُتار ڈالے۔

حال ہی میں پاکستان کے ایوارڈ یافتہ ماڈل ایمل خان کی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر واِئرل ہوئی ہیں جو فیشن فوٹو گرافر اشنا خان کی جانب سے شیئر کی گئی ہیں جنہیں رواں سال لکس اسٹائل ایوارڈ بھی ملا ہے ۔ تصاویر میں ایمل خان برہنہ (بغیر کپڑوں کے) ایک کرسی پر بیٹھے دکھائی دے رہے ہیں۔



بھارتی اداکار رنبیر سنگھ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ماڈل  نے انتہائی نازیبا فوٹو شوٹ تو کروا ڈالا تاہم سوشل میڈیا صارفین اداکار کی اس بے شرمی سےقطعی طور پر محظوط نہیں ہوئے۔  جہاں صارفین کی جانب سے اداکار پر شدید تنقید کی جارہی ہے، وہیں کچھ صارفین نے اس کو شہرت حاصل کرنے کے لئے سستا اور اوچھا ہتھکنڈا قرار دے دیا۔

ماڈل کی برہنہ فوٹوز کے نیچے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کمنٹس کے ذریعے غصے اور تاسف کا اظہار بھی کیا جارہا ہے۔



تصویر پر ایک انسٹاگرام صارف نے لکھا کہ "کوئی شرم کوئی حیا"۔ دوسرے صارف کا کہنا ہے کہ "میں انہیں آج سے پہلے تک نہیں جانتا تھا، اب جانتا ہوں، ان کا مشن مکمل ہوگیا"۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ بھائی ایسی کیا مجبوری تھی؟ ایک صارف نے تصاویر کو انتہائی بیہودہ قرار دیتے ہوئے کہا "مطلب کچھ بھی" جبکہ ایک صارف نے نامکمل جملے میں تصویرکا حوالہ دے کر پاکستان کی شوبز انڈسٹری پر تنقید کرتےہوئے کہا "آرٹ کے نام پر"۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ کتنی شرم کی بات ہے۔ ایک مسلمان ہونے کے ناطے کچھ اخلاقیت ہونی چاہیئیں۔

ایک صارف نے تو ماڈل کو رنویر سنگھ کا ہلکا ماڈل قرار دیتے ہوئے "رنویر سنگھ لائٹ" کہہ دیا۔

واضح رہے کہ رواں برس بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کو برہنہ فوٹو شوٹ کروانے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا یہاں تک کہ ان کے خلاف مقدمہ بھی درج ہوا تھا۔ فوٹو شوٹ کے ذریعے رنویر سنگھ نے  70 کی دہائی کے پاپ آئکن برٹ رینالڈس کو خراج تحسین پیش کیا تھا جو 1972 میں کاسموپولیٹن میگزین کے شوٹ کے لیے بے لباس ہو گئے تھے۔

تاہم اب ماڈل ایمل خان نے بالی ووڈ اداکار کی کاپی کرتے ہوئے برہنہ فوٹو شوٹ کروایا ہے ۔ایمل خان کی یہ تصاوییر کس مقصد کے تحت لی گئی ہیں یہ تو واضح نہیں تاہم سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس پر کڑی تنقید کی جارہی ہے اور ماڈل پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ بھی کیا جارہا ہے۔
مزیدخبریں