عمران خان کا ایک اور توشہ خانہ سکینڈل | عارف علوی کی لاہور آمد | پنجاب اسمبلی

07:37 PM, 14 Dec, 2022

نیا دور
عمران خان سے پرویز الہیٰ نے بھی آج ملاقات کی ہے۔ پرویزالہیٰ نے انہیں بریفنگ دی ہے اور اسمبلی نہ توڑنے کے فائدے بتائے ہیں۔ اس پر پرویز خٹک نے کہا کہ پرویز الہیٰ کے مشورے اچھے ہیں مگر اب ان کا وقت گزر چکا ہے، شہباز میاں

اطلاع کے مطابق پنجاب اسمبلی نہ توڑنے کی سب سے بڑی وجہ لاہور کا 2050 کے لیے بنایا گیا ماسٹر پلان ہے جسے ابھی تک خفیہ رکھا جا رہا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ عمران خان کے ایک بہت قریبی آدمی نے مطالبہ کیا ہے کہ اسے جاتے جاتے ضرور منظور کروانا ہے، شہباز میاں

آج اسد قیصر کے ساتھ ملاقات میں پرویز الہیٰ نے ان سے کہا ہے کہ تین ماہ تک اسمبلیاں بالکل نہ توڑیں، اس کے بعد کھل کر کھیلیں گے۔ پی ٹی آئی کے اپنے کچھ ممبران بھی کہہ رہے ہیں کہ ہمیں اب فنڈ ملنا شروع ہوئے ہیں تو ابھی اسمبلیاں نہ توڑی جائیں، اعجاز احمد

عمران خان واقعی اسمبلیاں توڑ دیتے ہیں تو وفاقی حکومت پنجاب اور کے پی اسمبلیوں کے انتخابات کروا دے گی جو پانچ سال کے لیے ہوں گے۔ اس کے بعد پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں آرٹیکل 234 (6) کے تحت قومی اسمبلی کی مدت ایک سال تک بڑھائی جا سکتی ہے، اعجاز احمد
مزیدخبریں