'لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے سے طے ہو گیا الیکشن 8 فروری کو نہیں ہوں گے'

پی ٹی آئی نے ایک مرتبہ پھر لاہور ہائی کورٹ کو استعمال کیا ہے اور ہائی کورٹ نے ان کا ساتھ دیا ہے۔ پی ٹی آئی اب ان قوتوں میں شامل ہو گئی ہے جو ملک میں انتخابات نہیں چاہتیں۔ یہ طے ہے کہ اب الیکشن ملتوی ہو گئے ہیں، 8 فروری کو پاکستان میں الیکشن نہیں ہو رہے۔

09:58 PM, 14 Dec, 2023

نیا دور
Read more!

فیصلہ کن قوتیں اب آرام سے پیچھے ہو کر بیٹھ گئی ہیں اور تحریک انصاف کے اندر سے ہی تحریک انصاف کا حل نکال رہی ہیں۔ پی ٹی آئی کی انتخابی عملے والی درخواست الیکشن کمیشن کی جانب سے بیوروکریٹس تعینات کرنے سے پہلے دائر کی جا چکی تھی۔ پی ٹی آئی کو ٹریپ کیا جا رہا ہے۔ شیر افضل مروت کو حکمت عملی کے تحت لاہور لایا گیا اور یہاں سے گرفتار کر لیا گیا۔ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد آصف زرداری کا الیکشن ملتوی ہونے والا جملہ اچھی طرح سمجھ میں آ گیا۔ یہ فیصلہ مظہر ہے کہ الیکشن ملتوی ہو چکے ہیں۔ یہ کہنا ہے رائے شاہ نواز کا۔

نیا دور ٹی وی کے ٹاک شو 'خبرسےآگے' میں فوزیہ یزدانی نے کہا انتخابی شیڈول آج کل میں آنا تھا جو اب ریٹرننگ افسران اور ڈپٹی ریٹرننگ افسران کی غیر موجودگی میں جاری نہیں ہو سکتا۔ پی ٹی آئی نے ایک مرتبہ پھر لاہور ہائی کورٹ کو استعمال کیا ہے اور ہائی کورٹ نے ان کا ساتھ دیا ہے۔ پی ٹی آئی اب ان قوتوں میں شامل ہو گئی ہے جو ملک میں انتخابات نہیں چاہتیں۔ یہ طے ہے کہ اب الیکشن ملتوی ہو گئے ہیں، 8 فروری کو پاکستان میں الیکشن نہیں ہو رہے۔

حسن ایوب کے مطابق جسٹس شوکت صدیقی کیس کی کل کی سماعت کے بعد جنرل فیض حمید اور بریگیڈیئر رامے کو ضرور نوٹس جاری ہوں گے۔

میزبان مبشر بخاری تھے۔ 'خبرسےآگے' ہر پیر سے ہفتے کی شب 9 بجکر 5 منٹ پر نیا دور ٹی وی سے پیش کیا جاتا ہے۔

مزیدخبریں