ایک پروگرام میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان جلد عوام میں جائیں گے ، بلدیاتی الیکشن کا اعلان ہونے کے بعد وہ اپنے ووٹر سے رابطہ اور حامیوں کو متحرک کریں گے۔
ہارون رشید نے کہا عمران خان میں اور بہت سی کمزوریاں ہیں،انہیں سیاست اور نہ ہی معیشت کا فہم ہے، لیکن یہ کہ اگر وہ ڈٹ کر کھڑے ہوگئے تواپوزیشن کا سارے کا سارا منصوبہ دھرے کا دھرا رہ جائے گا،ایک شعر سنا کر ہارون رشید نے کہا کہ یہ بھی قیصر روم سے مدد مانگ رہے ہیں۔
ہارون رشید نے کہاعمران خان نکلیں گے ضرور اور وہ جلسے بڑے کر سکتے ہیں ،جبکہ ان کے مقابلے میں ن لیگ کی یہ تاریخ نہیں ہے کہ وہ بڑے جلسے کر سکے، ن لیگ کے پاس ووٹر ہے ورکر نہیں ،ان کے پاس لیڈر ہیں الیکٹیبل ہیں، ن لیگ کی کامیابی یہ ہے کہ انہوں نے اپنے لوگوں کو اکٹھا رکھا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا عمران خان نے اپنی سیاسی تاریخ کی جو عظیم ترین غلطیاں کی ہیں ان میں سے ایک یہ ہے کہ پنجاب ایک ایسے شخص کو سونپ دیا جو سیاسی طور پر کچھ نہیں کر سکتا۔