مسلم لیگ ن نےوزیراعظم اوروزیراعلیٰ پنجاب کیلئے ناموں کی منظوری دیدی

نواز شریف کی جانب سے پیغام دیا گیا کہ انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں اوران کے قائدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس پختہ یقین کا اظہارکیا ہے کہ ان فیصلوں کے نتیجے میں پاکستان معاشی خطرات اور عوام مہنگائی سے نجات پائیں گے۔

12:53 PM, 14 Feb, 2024

نیا دور

پاکستان مسلم لیگ ن نے پاکستان پیپلز پارٹی کیساتھ اتحاد ہونے پر وزیراعظم اوروزیراعلیٰ پنجاب کیلئے نام فائنل کرلئے ہیں۔ پارٹی صدرشہباز شریف کو وزیراعظم اور سینیئر نائب صدر مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نےوزیراعظم اوروزیراعلیٰ پنجاب کیلئے نام فائنل کرلئے ہیں شہبازشریف وزیراعظم کےعہدےکیلئےمسلم لیگ ن کےامیدوارہوں گے۔ مریم نوازشریف وزیراعلیٰ پنجاب کےلئےمسلم لیگ ن کی امیدوارہوں گی وزیراعظم کےنام کاحتمی اعلان اتحادی رہنماؤں کےہمراہ ہوگا۔نوازشریف نےدونوں ناموں کی منظوری دےدی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے پارٹی صدرشہباز شریف کو وزیراعظم اور سینیئر نائب صدر مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کردیا ہے۔

ترجمان مسلم لیگ ن کی جانب سے اس خبر کا اعلان سماجی رابطوں کی سائٹ ’ایکس‘ پر پوسٹ میں کیا گیا۔

پوسٹ میں نواز شریف کی جانب سے پیغام دیا گیا کہ انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں اوران کے قائدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس پختہ یقین کا اظہارکیا ہے کہ ان فیصلوں کے نتیجے میں پاکستان معاشی خطرات اور عوام مہنگائی سے نجات پائیں گے۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

دوسری جانب جیو نیوز کے مطابق مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایوان صدر کے نئے مکیں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری ہوں گے جو دوسری مرتبہ اس منصب پر فائز ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق اس بارے میں پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت سے بلاول بھٹو اور آصف زرداری کی ملاقاتوں کے درمیان یہ بات طے ہوچکی ہے کہ وزیراعظم کیلئے پیپلز پارٹی مسلم لیگ ن کے نمائندے اور مسلم لیگ ن صدارت کیلئے پیپلز پارٹی کے نمائندے کی حمایت کریں گے جس کے بعد اگر صورتحال میں کوئی غیرمتوقع تبدیلی نہیں آتی تو آئندہ حکومت میں ملک کے صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف ہوں گے۔

مزیدخبریں