پی پی ایل گیس کمپنی کے ساتھ معاہدہ کی اہمیت اور چند نکات

 لوکل شہری لوگوں کے بنیادی حقوق جیسے صاف پانی، بجلی، گیس، صحت کی سہولیات، اور صفائی کی مناسب فراہمی کے ساتھ ساتھ امن و امان کے لیے اقدامات کو یقینی بنایا جائے، تعلیمی ترقی کے لیے بہترین تعلیمی اداروں جیسے یونیورسٹیوں، کالجوں، اور تکنیکی اداروں کا قیام عمل میں لایا جائے، جو موجود ہیں ان کی رینو  ویشن کئی جانی چاہیے ،مزید یہ کہ انجینئرز، ڈپلومہ ہولڈرز، اور گریجویٹس کی سپیشل کوٹہ کے تحت بروقت بھرتیاں کی جائیں

04:48 PM, 14 Feb, 2025

عبدالغفار بگٹی

پی پی پی ایل گیس کمپنی کو 70 سال سے زائد کا عرصہ گزر گیا  مگر عام عوام کی حالت زندگی اب تک بھی بہتر نہیں ہوسکی ۔کئی معاہدے ہوئے مگر ان معاہدوں کا سفر کچھ لوگوں کے ذاتی مفادات کے گرد چکر لگا کر ختم ہو جاتا  ہے۔اب بھی اس طرح کا ایک معاہدہ ہونے جارہا ہے  اور ہم یہ سمجھتے ہیں کہ پی پی ایل گیس کمپنی کے ساتھ معاہدے میں یہ بنیادی نکات شامل ہونے چاہئیں۔

 لوکل شہری لوگوں کے بنیادی حقوق جیسے صاف پانی، بجلی، گیس، صحت کی سہولیات، اور صفائی کی مناسب فراہمی کے ساتھ ساتھ امن و امان کے لیے اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔ تعلیمی ترقی کے لیے بہترین تعلیمی اداروں جیسے یونیورسٹیوں، کالجوں، اور تکنیکی اداروں کا قیام عمل میں لایا جائے، جو موجود ہیں ان کی رینو 

ویشن کئی جانی چاہیے ۔مزید یہ کہ انجینئرز، ڈپلومہ ہولڈرز، اور گریجویٹس کی سپیشل کوٹہ کے تحت بروقت بھرتیاں کی جائیں۔ چاروں گیس کمپنیوں (ناردرن گیس کمپنی، سدرن گیس کمپنی، او جی ڈی سی ایل، اور پی پی ایل) میں سن کوٹہ اور ڈیتھ کوٹہ کو بحال رکھا جائے، اور ریٹائرمنٹ کے دوران اور بعد میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ 

انفراسٹرکچر کی ترقی کے لیے سوئی سے جھٹ پٹ تک ڈبل روڈ، سوئی سے ڈیرہ بگٹی تک ڈبل روڈ، سوئی سے کشمور تک موٹر وے، اور گڈو سے سوئی تک 30 انچ پانی کی ایک اضافی لائن کی تعمیر کی جائے۔ تعلیمی وظائف اور سکالرشپس کے تحت بگٹی قوم کے طلباء کو کلاس اول سے میٹرک تک وظائف فراہم کیے جائیں، جبکہ میٹرک سے اعلیٰ تعلیم تک تمام اخراجات چاروں گیس کمپنیوں کی طرف سے ادا کیے جائیں۔ ڈیرہ بگٹی کے بعد بلوچستان کے عوام کو ترجیح دینی چاہیے ، اور اس کے بعد تمام پاکستانیوں کو یکساں مواقع فراہم کیے جائیں۔ ان نکات کو معاہدے میں شامل کر کے علاقے کے عوام کی بنیادی ضروریات، تعلیمی ترقی، اور انفراسٹرکچر کی بہتری کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

مزیدخبریں