گنجے افراد نہ گھبرائیں: اب آپکی ٹنڈ شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرے گی

01:14 PM, 14 Jan, 2021

نیا دور

ہمارے ہاں جس کے بال جھڑ جائیں یا جو خود عمداً ٹنڈ کرالے اسکا ایسا مذاق اڑایا جاتا ہے کہ اسکے چودہ طبق روشن ہوجائیں۔ لیکن شاید سپین میں گنجے افراد کے چودہ طبق روشن ہوں یا نہ ہوں انکی گنج اب روشنی پیدا کرنے کا ذریعہ ضرور بنے گی۔


جی ہاں سپین کی گئی ئئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ گنجے مرد قابل تجدید شمسی توانائی پیدا کرنے کے لیے اپنے سر کا استعمال کر سکتے ہیں۔


سپین کی ویلنسیا یونیورسٹی کے اشتراک سے ایک ہسپانوی سٹارٹ اپ کمپنی نے ایک دلچسپ پروجیکٹ پیش کیا ہے جس میں گنجے مردوں کے سر پر سورج کی روشنی شمسی توانائی پیدا کر سکتی ہے۔


دی انڈیپینڈینٹ اردو کی جانب سے شائع ہونے والی اس خبر کے مطابق اس ڈیزائن میں کھوپڑی کو سطح کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے جو سورج کی کرنوں کو اکٹھا کرتی ہے اور پھر اسے بجلی میں تبدیل کرتی ہے تاکہ اس شخص کے پاس چھوٹی بیٹریوں میں توانائی ذخیرہ ہو جائے.


ذخیرہ شدہ توانائی بعد میں موبائل فون کو چارج کرنے سمیت مختلف کاموں کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے۔


ایسا کرنے کے لیے لیبارٹری میں مائیکروچپس کو سر پر رکھا جاتا ہے جو بعد میں استعمال کے دوران سورج کی روشنی کو ذخیرہ شدہ بجلی میں بدل دیتی ہیں۔


انوویٹرز میگزین کے مطابق گنجے شخص کا سر شمسی خلیوں کے مقابلے میں شمسی توانائی کو تبدیل کرنے میں زیادہ کارآمد ہیں جو بجلی پیدا کرنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں کیونکہ وہ طاقت اور رفتار سے سورج کی روشنی کی عکاسی کرتے ہیں۔


مزیدخبریں