سندھ حکومت کی درخواست مسترد، بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق کرانے کا اعلان

11:26 AM, 14 Jan, 2023

نیا دور
الیکشن کمیشن نے سندھ میں صوبائی حکومت کی جانب سے انتخابات ملتوی کروانے کی درخواست پھر مسترد کردی۔ کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں کل بلدیاتی انتخابات ملتوی نہیں ہوں گے۔

ترجمان الیکشن کمیشن  نے  کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں کل بلدیاتی انتخابات ملتوی نہ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے سخت سیکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی ۔

سندھ الیکشنر کمشنر اعجاز انور نے کہا کہ سندھ کے تمام اضلاع میں الیکشن سامان کی ترسیل کا عمل شام 4 بجےتک مکمل ہو جائے گا جبکہ کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں کل بلدیاتی انتخابات ملتوی نہیں ہوں گے۔

اس سے قبل کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں کل بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے لیےسندھ حکومت نے الیکشن کمشنر کو خط لکھا تھا جس میں درخواست کی گئی ہے کہ کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں کل بلدیاتی انتخابات ملتوی کیے جائیں۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سیکیورٹی کے مسائل کا سامنا ہے اور کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ ہو سکتا ہے۔

سندھ حکومت نے کہا کہ سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات ہونے تک بلدیاتی الیکشن ملتوی کیے جائیں۔
مزیدخبریں