ٹک ٹاک پر دوستی کرنے والے نے ملاقات کے لئے بلا کر لڑکی کا گینگ ریپ کروادیا

05:51 AM, 14 Jul, 2020

نیا دور
ٹک ٹاک پرر ہونے والی دوستی گینگ ریپ پر منتج ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق  لاہور کی رہائشی لڑکی نے پولیس کو درخواست دی ہے جس میں کہا گہا ہے کہ اسکی ٹک ٹاک پر لڑکے سے دوستی ہوئی۔ ملاقات کے لئے بلا کر دوست نے اپنے ساتھی کےساتھ مل کرمبینہ زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔


تھانہ ملت پارک میں دی گئی درخواست میں متاثرہ لڑکی نے الزام لگایا ہے کہ 20 روز قبل شیراز نامی لڑکے سے ٹک ٹاک پر اس کی دوستی ہوئی تھی۔ جس پرشیراز نے اسے ملنے کے لیے سمن آباد بلایا اور وہاں ایک اور شخص کے ہمراہ گن پوائنٹ پر گاڑی میں زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ لڑکی کا میڈیکل کروانے کے بعد قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی جبکہ اس کی درخواست پر اندراج مقدمہ کی کارروائی کی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں