میڈیا پر تنقید، ایوان صدر کے چڑیا گھر میں پنجروں کیلئے 20 لاکھ کا ٹینڈر نوٹس واپس

11:24 AM, 14 Jun, 2019

نیا دور

صدر مملک عارف علوی نےسی ڈی اے کی جانب سے ایوان صدر میں طوطے کے پنجرے کی تعمیر کے بارے میں سی ڈی اے کے ٹینڈر نوٹس کا سخت نوٹس لیلتے ہوئے فوری طور پر اس ٹینڈر نوٹس کو واپس لینے اور انکوائری شروع کرنے کا حکم دیا تھا۔




ترجمان نے بتایا کہ ’صدر نے فوری طور پر مذکورہ ٹینڈر نوٹس واپس لینے اور اس سے متعلق انکوائری شروع کرنے کا حکم دیا، یہ ٹینڈر نوٹس متعلقہ اتھارٹی سے اجازت لیے بغیر جاری کیا گیا تھا‘۔

واضح رہے کہ سادگی پر مبنی بجٹ کے اعلان کے 2 روز بعد ہی وفاقی دارالحکومت کی شہری انتظامیہ نے ایوان صدر میں پرندوں کے پنجروں کے لیے 20 لاکھ روپے کا ٹینڈر جاری کیا تھا۔

 
مزیدخبریں